ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ابدووالی یاکپ، ملازم، جی اے سی موٹر سنکیانگ برانچ
"بارکوڈ اسکینرز، بیٹری سے چلنے والے سکرو ڈرائیور اور الیکٹرک ٹائٹیننگ مشینیں یہ سب میری دیرینہ ساتھی رہی ہیں۔ اور یقیناً اب ان میں ایک اور کا اضافہ بھی ہو گیا ہے۔”
جی اے سی موٹر سنکیانگ برانچ میں ابدووالی یاکپ اور ان کے ساتھی سمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہوئے مصروف پیداواری ورکشاپ کی ویڈیوز بناتے ہیں۔
یہ ماہر اسمبلی لائن کارکنان سوشل میڈیا پر بھی فعال ہیں اور نئی میڈیا ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھتے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ابدووالی یاکپ، ملازم، جی اے سی موٹر سنکیانگ برانچ
"آج ہم گاڑی کے باڈی اور چیسس کو ایک ساتھ جوڑنے کے عمل کی فلم بندی کر رہے ہیں۔ میں اس مقام کی طرف پیچھے چلتے ہوئے آؤں گا اور آپ مجھے فلمائیں۔ چلتے ہوئے میں بات کروں گا۔ اور جب میں گاڑی کے اس حصے تک پہنچوں تو براہِ کرم کلوز اپ شاٹ لیجئے گا۔”
فروری 2023 میں جی اے سی موٹر کی سنکیانگ برانچ نے ایک نئی میڈیا ٹیم قائم کی۔
ابدووالی یاکپ نے اس موقع سے فوراً فائدہ اٹھانے کے لئے شمولیت اختیار کی۔
کام کے دوران اپنے فارغ وقت میں وہ کمپنی کے پیداواری عمل کی چھوٹی ویڈیوز تیار کرتا ہے۔
دلچسپ وضاحتوں کے ذریعے یہ مواد کمپنی کی مصنوعات کو فروغ دینے میں مدد دیتا ہے۔
صرف ایک سال سے تھوڑا زیادہ عرصے میں ابدووالی نے 200 مختصر ویڈیوز تیار کر دیں۔
اس کے اکاؤنٹ نے مجموعی طور پر 60 لاکھ سے زیادہ ویوز حاصل کئے جبکہ فالوورز کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ابدووالی یاکپ، ملازم، جی اے سی موٹر سنکیانگ برانچ
"میری سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ زیادہ لوگ یہ جانیں کہ سنکیانگ صرف خوشبو دار پھلوں کے لیے ہی مشہور نہیں بلکہ یہاں ایک جدید گاڑیوں کی فیکٹری بھی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ میری ویڈیوز کے ذریعے زیادہ دوست چین کی جی اے سی موٹر اور سنکیانگ کی پیداواری صلاحیتوں کو سراہیں گے۔”
ارمچی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ



