بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیرِاعظم حہ لی فینگ نے بیجنگ میں ملائیشیا کے ایک وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت ڈیموکریٹک ایکشن پارٹی (ڈی اے پی) کے سیکرٹری جنرل اور ملائیشیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ انتھونی لوک سیو فوک کر رہے تھے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن حہ لی فینگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم رواں سال کے آغاز سے اب تک دو بار ملاقات کر چکے ہیں، جس کے نتیجے میں دوطرفہ تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ملائیشیا کے ساتھ مل کر باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مضبوط بنانے، تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھنے کو فروغ دینے، کھلے اور جامع عالمی ترقی کو آگے بڑھانے اور چین۔ملائیشیا تعلقات کے نئے ’’سنہری 50 سال‘‘ تخلیق کرنے کے لئے تیار ہے۔
حہ لی فینگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں طے پانے والے رہنما اصولوں کا بھی تعارف کرایا۔
لوک نے کہا کہ ملائیشیا چین کے ساتھ بین الجماعتی تبادلوں کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔



