بدھ, دسمبر 17, 2025
تازہ ترینچین میں پہلی بار لیول تھری خودکار ڈرائیونگ کی حامل گاڑیوں کو...

چین میں پہلی بار لیول تھری خودکار ڈرائیونگ کی حامل گاڑیوں کو سڑک پر چلنے کی اجازت

بیجنگ(شِنہوا)چین نے لیول تھری خودکار ڈرائیونگ صلاحیت کی حامل دو الیکٹرک سیڈان ماڈلز کو سڑکوں پر چلنے کی اجازت دے دی ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ ایسی خودکار گاڑیوں کو عوامی سڑکوں پر چلانے کی منظوری دی گئی ہے۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ماڈلز  کار ساز کمپنیوں چھانگ آن آٹوموبائل اور بی اے آئی سی موٹرز کے آرک فوکس نے تیار کئے ہیں۔

چھانگ آن کی گاڑی سنگل لین خود کار ڈرائیونگ کی صلاحیت کے ساتھ  ٹریفک  جام کے دوران 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔ اس گاڑی کو چین کے جنوبی چھونگ چھنگ میں مخصوص ہائی وے اور  شہری ایکسپریس وے کے حصوں پر چلانے کی منظوری دی گئی ہے۔

آرک فوکس کی گاڑی کو بیجنگ شہر کی مخصوص ہائی وے اور شہری ایکسپریس وے کے حصوں پر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خودکار طور پر چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

خود کار ڈرائیونگ کی لیول صفر سے لیول پانچ  تک 6 سطحوں تک درجہ بندی کی گئی ہے۔جتنا لیول بلند ہوتا ہے اس میں  اتنی زیادہ جدید اور ذہین  ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی  ہے۔ لیول تھری، جسے "مشروط خودکار ڈرائیونگ” کہا جاتا ہے، گاڑی کو خودکار انداز میں ڈرائیونگ کے متحرک کام انجام دینے کی اجازت دیتا ہے، تاہم انسانی ڈرائیور کا ضرورت پڑنے پر کنٹرول سنبھالنے کے لئے موجود رہنا لازمی ہوتا ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!