بدھ, دسمبر 17, 2025
انٹرنیشنلکمبوڈیا کے دارالحکومت میں چین۔کمبوڈیا دوستی تبادلہ پروگرام کا انعقاد

کمبوڈیا کے دارالحکومت میں چین۔کمبوڈیا دوستی تبادلہ پروگرام کا انعقاد

نوم پنہ(شِنہوا)کمبوڈیا کے دارالحکومت میں "سلک روڈ عوامی روابط” کے عنوان سے 2025 کا چین۔کمبوڈیا تبادلہ پروگرام منعقد ہوا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے نوجوانوں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

"سلک روڈ عوامی روابط” کے عنوان سے منعقدہ اس پروگرام میں کمبوڈیا اور چین کے 300 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمبوڈیا کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ سول سروس ہن مانی نے کہا کہ یہ پروگرام کمبوڈیا اور چین کے درمیان تعلقات اور روایتی یکجہتی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کمبوڈیا کا اہم تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کار ہے اور ساتھ ہی یہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے لئے غیر ملکی سیاحوں کا ایک بڑا ذریعہ بھی ہے۔

یہ پروگرام یوتھ ہاؤس برائے کمبوڈیا-چین دوستی (وائی ایچ سی سی ایف) نے چائنہ فاؤنڈیشن برائے امن وترقی (سی ایف پی ڈی) کے تعاون سے منعقد کیا۔

کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں "سلک روڈ عوامی روابط” کے عنوان سے 2025 کے چین۔کمبوڈیا تبادلہ پروگرام میں کمبوڈیا کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ سول سروس ہن مانی (دائیں سے دوسرے) شریک ہیں-(شِنہوا)

وائی ایچ سی سی ایف کے نائب چیئرمین سوک سوکن نے کہا کہ عوامی روابط، کاروباری شخصیات، سرمایہ کار اور نوجوان دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات اور تعاون کے فروغ کی بنیادی قوت ہیں۔

کمبوڈیا میں چین کے سفیر وانگ وین بن نے کہا کہ چین۔کمبوڈیا دوستانہ تبادلہ کی یہ سرگرمی بلاشبہ دونوں ممالک کے نوجوانوں کے لئے باہمی افہام و تفہیم بڑھانے اور عملی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گی اور اس میں مضبوط قوت شامل کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمبوڈیا میں چینی سفارتخانہ دونوں ممالک کے نوجوانوں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

چائنہ فاؤنڈیشن برائے امن و ترقی ( سی ایف پی ڈی) کے سیکرٹری جنرل وانگ حہ مِنگ نے کہا کہ یہ پروگرام دونوں ممالک کے نوجوانوں کے درمیان عوامی روابط، جدت، معیشت اور تجارت کے شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!