منگل, دسمبر 16, 2025
تازہ ترینجمی لائی سے متعلق فیصلہ قانون اور شواہد کے مطابق ہے، ہانگ...

جمی لائی سے متعلق فیصلہ قانون اور شواہد کے مطابق ہے، ہانگ کانگ حکومت

ہانگ کانگ(شِنہوا)چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر)  کی حکومت کے ایک ترجمان نے پیر کے روز کہا  ہے کہ جمی لائی کے قومی سلامتی کے مقدمے کا فیصلہ ٹھوس بنیادوں پر مبنی اور مناسب ہے اور یہ اس بات کا مکمل ثبوت ہے کہ عدالت نے قانون اور شواہد کی مکمل تعمیل میں کارروائی کی ہے۔

ترجمان نے ایک آن لائن بیان میں کہا کہ عدالت نے واضح کیا ہے کہ لائی کو ان کے سیاسی خیالات یا عقائد کی وجہ سے مجرم قرار نہیں دیا گیا اور جرم ثابت ہونے کا یہ فیصلہ کسی مداخلت یا سیاسی تحفظات سے پاک ہے۔

ہانگ کانگ میں چین مخالف فسادات پر اکسانے والے جمی لائی کو پیر کے روز 2 الزامات میں مجرم قرار دیا گیا۔ جن میں بیرونی قوتوں کے ساتھ ملی بھگت اور تخریبی مواد شائع کرنا شامل ہے۔

اس کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا کہ اس فیصلے نے قانون کی عدل پسندی کی مکمل عکاسی کی ہے اور ہانگ کانگ کے بنیادی اقدار کو برقرار رکھا ہے۔

لی نے کہا کہ قانون کبھی بھی کسی کو بھی انسانی حقوق، جمہوریت یا آزادی کے نام پر سرعام اپنے ملک یا ہم وطنوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قومی سلامتی کا تحفظ کرے اور اس کو خطرے میں ڈالنے والے طرز عمل اور سرگرمیوں کا پوری قوت سے مقابلہ کرے گی۔

ترجمان نے بیان میں کہا کہ لائی کے کیس کو مختلف حلقوں، خاص طور پر امریکہ کی قیادت میں مغربی طاقتوں کی طرف سے تہمتوں اور مداخلت کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ بعض پوشیدہ مقاصد رکھنے والے افراد نے اس کیس میں مجرمانہ رویے کو صحافتی آزادی کے ساتھ خلط ملط کرنے کی کوشش کی ہے۔ درحقیقت ہانگ کانگ کے لوگ ایچ کے ایس اے آر کے بنیادی قانون اور ہانگ کانگ بل آف رائٹس آرڈیننس کے تحت صحافت اور اظہار رائے کی آزادی سے مستفید ہو رہے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ لائی کے کیس کا صحافتی آزادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مدعا علیہان نے کئی سالوں تک خبری رپورٹنگ کا سہارا لے کر ملک اور ہانگ کانگ کے لئے نقصان دہ سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ لائی کو ان کی حراست کے دوران جامع طبی نگہداشت فراہم کی گئی ہے اور ان کی خواہشات کے مطابق مذہبی خدمات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس خطے کو اب بھی قومی سلامتی کے خطرات کا سامنا ہے، ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون اور قومی سلامتی کے تحفظ کے آرڈیننس کے ٹھوس تحفظ کے تحت قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ جاری رکھے گی۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!