اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینفلپائن،منکی پاکس کے 3 نئے کیسز منظر عام پر آ گئے

فلپائن،منکی پاکس کے 3 نئے کیسز منظر عام پر آ گئے

منیلا: فلپائن میں منکی پاکس کے مزید 3 نئے کیسز سامنے آ گئے جس سے ملک میں اس مرض کے مجموعی فعال کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

فلپائن کے وزیر صحت تیوڈورو ہربوسا نے کہا کہ تین نئے مریضوں میں میٹرو منیلا سے تعلق رکھنے والے 29 اور 34 سال کے مرد اور منیلا کے جنوب میں ایک علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک 29 سالہ شخص شامل ہے۔

ہربوسا نے کہا کہ  فلپائن کے محکمہ صحت (ڈی او ایچ ) کی طرف سے پہلے رپورٹ کیے گئے پانچ ایم پوکس مریضوں کی طرح نئے مریضوں میں ہلکا ایم پی ایکس وی کلڈ ٹو پایا گیا۔

ڈی او ایچ کے ترجمان اسسٹنٹ سیکریٹری البرٹ ڈومنگو کا کہنا ہے کہ فلپائن میں جولائی 2022 سے اب تک 17 کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2023  سے اب تک 9 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ آٹھ مریض زیر علاج ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!