ہفتہ, دسمبر 13, 2025
انٹرنیشنلچین اور برونائی کا مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کو...

چین اور برونائی کا مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کا عزم

بندر سری بگاوان(شِنہوا)چین اور برونائی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے اور مشترکہ مستقبل کے حامل چین۔برونائی معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیں گے۔

اس عزم اظہار ایک چینی وفد کے دورہ برونائی کے موقع پر کیا گیا جس کی قیادت چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین اور چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن برائے امن اور تخفیف اسلحہ کے صدر پینگ چھنگ ہوا کر رہے تھے۔ انہوں نے برونائی کے سلطان حاجی حسن البلخیہ معزالدین وعداللہ اور برونائی دارالسلام کی قانون ساز کونسل کے سپیکر حاجی عبد الرحمن سے ملاقات کی۔

پینگ چھنگ ہوا نے کہا کہ چین اور برونائی کے درمیان روایتی دوستی کی تاریخ بہت قدیم ہے۔ دونوں ممالک کے سربراہان کی تزویراتی رہنمائی کے تحت حالیہ برسوں میں دوطرفہ تعلقات مسلسل مضبوط اور بلند ہوتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین برونائی کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنے، روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، باہمی سیاسی اعتماد اور عملی تعاون کو مضبوط بنانے، مشترکہ ترقی کے حصول اور مشترکہ مستقبل کے حامل چین۔برونائی معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔

اس موقع پر برونائی کی جانب سے کہا گیا کہ وہ چین کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، ایک چین کی پالیسی پر مضبوطی سے کاربند ہے اور ہر شعبے میں چین کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے، دونوں عوام کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ اور دوستی کو فروغ دینے اور مشترکہ مستقبل کے حامل برونائی۔چین معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔

دورے میں پینگ چھنگ ہوا نے "مشترکہ مستقبل کے حامل چین۔برونائی معاشرے کی تعمیر میں عوامی سطح کی شراکت” کے موضوع پر منعقدہ ایک پروگرام میں بھی شرکت کی۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!