جمعہ, دسمبر 12, 2025
پاکستانپاکستان نے مظلوم فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان کی ایک اور...

پاکستان نے مظلوم فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان کی ایک اور کھیپ روانہ کردی

پاکستان نے مظلوم اور بے گناہ فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ روانہ کردی، وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر 100 ٹن امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کردیا گیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی نے اپنی قیادت میں این ڈی ایم اے کے زیر انتظام علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امدادی سامان کی کھیپ روانہ کی جس میں ادویات، خیمے، کمبل اور پانی کے کین شامل ہیں۔

طلحہ برکی کے مطابق پاکستان نے غزہ کیلئے مجموعی طورپر 26 امدادی کھیپیں روانہ کی ہیں، فلسطینی عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مجموعی طور پر 2527 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے، مسلسل امدادی کوششیں ہمارے غیر متزلزل عزم اور تمام ملکی اوربین الاقوامی فلاحی اداروں کیساتھ باہم اشتراک کی عکاسی کرتی ہے، این ڈی ایم اے کا شکر گزار ہوں جس نے امدادی سامان کی فوری روانگی کے لئے انتظامات کئے، تمام فلاحی ادارے بالخصوص الخدمت فانڈیشن بھی داد کی مستحق ہے جنہوں نے اس نیک مقصد کے حصول کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھی ہیں، پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہم فلسطین میں پائیدار امن، بہادر فلسطینی عوام کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعاگو ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ یہ امدادی پرواز مصر کے راستے خیریت سے روانہ ہو اور امداد بغیر کسی تاخیر کے مستحقین تک پہنچے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!