اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شہر گوئی یانگ اور ویتنام کے درمیان نئے فضائی روٹ...

چین کے شہر گوئی یانگ اور ویتنام کے درمیان نئے فضائی روٹ کا آغاز

گوئی یانگ: چین کی فضائی کمپنی کلر فل گوئی ژو ایرلائن نے صوبے گوی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ اور ویتنام کے شہر ہنوئی کے درمیان براہ راست فضائی پرواز کا آغاز کردیا ہے۔

ایئر لائن نے گوئی یانگ لونگ ڈونگ باؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہلی سفری تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ پہلا بین الاقوامی مسافر روٹ ہے جو صوبہ گوئی ژو کی واحد مقامی ایئر لائن  کلر فل گوئی ژو ایئر لائنز کی طرف سےچلایا گیا ہے۔

یہ پرواز ہفتے کے تین دن منگل ،جمعرات اور ہفتے کو چلائی جائے گی۔  گوئی یانگ لونگ ڈونگ باؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جانے والی پروازیں  بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 15 منٹ  روانہ ہوں گی اور ویتنام کے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 55 منٹ پر ہنوئی کےنوئی بائی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچیں گی۔ واپسی کی پروازیں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 25 منٹ پر ہنوئی سے روانہ ہو کر بیجنگ کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 20 منٹ پر گوئی یانگ پہنچیں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!