بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے مارکیٹوں کے درمیان زیادہ باہمی کھلے پن اور معاشی و تجارتی امور میں سکیورٹی کے تصور کو سیاسی رنگ دینے اور اسے ضرورت سے زیادہ وسیع کرنے سے گریز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
لی نے یہ بات منگل کے روز بیجنگ میں اہم بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ "1+10” ڈائیلاگ کے دوران کہی۔
انہوں نے ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی اختراعی تعاون کو مضبوط کریں اور مل کر نئے ترقیاتی محرکات کو فروغ دیں اور انہیں وسعت دیں۔




