بدھ, دسمبر 10, 2025
انٹرنیشنلناگپور، مالی مشکلات، ازدواجی تنازعات سے تنگ خاتون کبڈی کھلاڑی کرن سراج...

ناگپور، مالی مشکلات، ازدواجی تنازعات سے تنگ خاتون کبڈی کھلاڑی کرن سراج دادھے نے خودکشی کرلی

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں 29 سالہ کبڈی کھلاڑی کرن سراج دادھے نے مالی مشکلات، شوہر کی جانب سے جھوٹے روزگار کے وعدے اور ازدواجی تنازعات سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرن سراج نے 2020 میں سواپنل جیدو سے شادی کی تھی اور شادی سے قبل سواپنل نے کرن اور اسکے بھائی کو ملازمت دلوانے اور انکے مالی مسائل حل کرنے میں مدد کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر شادی کے بعد کرن کو معلوم ہوا کہ یہ سب وعدے جھوٹے تھے اور اِنہیں مسلسل ٹالا جا رہا ہے، حالات خراب ہونے پر کرن سراج نے کچھ ماہ قبل ناراض ہوکر اپنے شوہر کا گھر چھوڑ دیا تھا اور والدین کے پاس واپس چلی گئی تھیں، انہوں نے شوہر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ نہ صرف ذہنی طور پر اِسے ہراساں کرتا ہے بلکہ نامناسب مطالبات بھی کرتا ہے، گزشتہ روز کرن نے زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی جس پر اِسے فورا ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن تین دن تک زندگی و موت کی کشمکش کے بعد اس نے ہسپتال میں دم توڑ دیا، پولیس نے سواپنل لمبگھڑے کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!