ہفتہ, جنوری 31, 2026
تازہ ترینپاکستانی شائقین کی دلچسپی، گوگل سرچ میں کرکٹ بدستور سر فہرست

پاکستانی شائقین کی دلچسپی، گوگل سرچ میں کرکٹ بدستور سر فہرست

پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کی کھیل میں دلچسپی دیدنی ہے اور ملک بھر یا بیرون ملک مختلف کرکٹ ٹورنامنٹس میں انکی دلچسپی نے صورتحال کو مزید خوشگوار بنا دیا ہے۔

شائقین کی اس دلچسپی کی بدولت رواں سال بھی پاکستانی کرکٹرز عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

رپورٹس کے مطابق گوگل نے 2025 کے دوران پاکستان میں گوگل سرچ کے رجحانات کی تفصیل جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان میں گوگل سرچ میں کرکٹ بدستور سرفہرست ہے، پاکستانی شائقین نے گوگل پر زیادہ تر ابھرتے ہوئے کھلاڑی ابھیشیک شرما، حسن نواز، عرفان خان نیازی کو تلاش اور فالو کیا۔

صاحبزادہ فرحان، محمد عباس، صائم ایوب سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی تلاش کیا گیا۔

اے آئی ٹولز کی تلاش نے پاکستانی عوام کی مصنوعی ذہانت میں بڑھتی دلچسپی کو نمایاں کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!