پیر, دسمبر 8, 2025
انٹرٹینمنٹنعمان اعجاز سے شدید نفرت، ماہرہ کے الفاظ معاف نہیں کرسکتا، خلیل...

نعمان اعجاز سے شدید نفرت، ماہرہ کے الفاظ معاف نہیں کرسکتا، خلیل الرحمن قمر

معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمن قمر نے کہا ہے کہ انڈسٹری کے کئی فنکاروں سے میرے اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، میرا نعمان اعجاز سے کوئی مسئلہ نہیں بس اس سے شدید نفرت کرتا ہوں اور ہمیشہ کروں گا، ان کیساتھ صرف اختلافِ رائے یا ناراضی کا معاملہ نہیں بلکہ ایک واضح اور سخت ناپسندیدگی ہے جسے میں چھپانا نہیں چاہتا۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان ایک بہترین فنکارہ ہیں اور ان کیساتھ میرا تعلق ہمیشہ احترام اور دوستی پر مبنی رہا لیکن میں ان الفاظ کو معاف نہیں کر سکتا جو ماہرہ نے میرے خلاف استعمال کئے تھے، امید ہے کہ شاید ایک دن میں ان الفاظ کو معاف کر سکوں مگر فی الحال وہ میرے لئے قابل قبول نہیں ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!