منگل, دسمبر 9, 2025
تازہ ترینسیول، معروف فٹبال سٹار کو بلیک میل کرنے والی خاتون کو چار،...

سیول، معروف فٹبال سٹار کو بلیک میل کرنے والی خاتون کو چار، شریک ملزم کو دو سال قید کی سزا

معروف فٹبال سٹار سون ہیونگ من کو بلیک میل کرنیوالی خاتون کو جنوبی کوریا کی عدالت نے سزا سنادی۔

فٹبالر کو بلیک میل کرنیوالی خاتون کا خاندانی نام یانگ جبکہ عمر 20 سے 30 سال کے درمیان ہے اور عدالت کی جانب سے اسے چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

سیول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے مقدمے میں ایک اور ملزم یونگ کو بلیک میلنگ کی کوشش پر 2 سال قید کی سزا دی ہے، دونوں ملزمان مئی 2025 سے حراست میں تھے۔

استغاثہ کے مطابق یانگ نے 2024 میں سون ہیونگ من سے 300 ملین وون بطور بھتہ وصول کیا تھا، اس نے فٹبالر کو ایک مبینہ حمل کی الٹراسانڈ تصویر بھیج کر دھمکی دی تھی کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو وہ عوام کے سامنے یہ دعویٰ کر دیگی کہ وہ اسکے بچے کی ماں بننے والی ہے، ملزمہ نے یہ رقم مہنگی اور لگژری مصنوعات پر خرچ کی، رواں برس اس نے دوسرے ملزم یونگ کیساتھ ملکر بلیک میلنگ کے ذریعے مزید 70 ملین وون حاصل کرنے کی کوشش کی جس پر سون ہیونگ من نے حکام کو اطلاع دی اور دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!