پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینجماعت اسلامی کا (آج) سے ملک گیر رابطہ مہم شروع کرنے کا...

جماعت اسلامی کا (آج) سے ملک گیر رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے (آج) یکم ستمبر سے ملک گیر رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنا،ملک گیر ہڑتال نے حکومت کو فائنل وارننگ دی ہے،معاہدے پر عمل نہ ہوا تو احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ (آج) یکم ستمبر سے ملک گیررابطہ عوام ممبرسازی مہم شروع کررہے ہیں جس میں 5 کروڑ ووٹرز سے رابطہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقتدر طبقہ کا رہن سہن اوردھن یورپ میں ہے، حکمران طبقہ یہا ں سے عوام کی کمائی لوٹ کربیرون ملک منتقل کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دھرنا اور ملک گیر ہڑتال نے حکومت کو فائنل وارننگ دی ہے، مہنگائی، مہنگے بجلی بلوں کیخلاف اور عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے معاہدے پر عمل نہ کیا تواحتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور اضافی ٹیکسز کیخلاف تاجروں کی ملک گیر ہڑتال بڑی کامیابی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!