منگل, دسمبر 9, 2025
تازہ ترینفرانسیسی صدر کا پر تپاک میزبانی پر چین سے اظہار تشکر

فرانسیسی صدر کا پر تپاک میزبانی پر چین سے اظہار تشکر

بیجنگ(شِنہوا)فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے تین روزہ دورہ چین میں اچھی مہمان نوازی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے سماجی رابطوں کے اپنے اکاؤنٹس پر چینی اور انگریزی زبان میں لکھا ہے کہ’’چین آپ کے پرتپاک استقبال کا شکریہ‘‘۔

اپنی پوسٹ میں فرانسیسی صدر نے اپنے دورے کی جھلکیوں پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں استقبالیہ تقریب، چینی حکام کے ساتھ ملاقاتیں، طلبہ اور مقامی افراد کے ساتھ ملنے کے ساتھ ان کی فرانسیسی اور چینی ایتھلیٹس کے ساتھ کھیلے گئے پنگ پونگ میچ کے کلپس شامل ہیں۔

ایکس پر شائع ہونے والی ایک پوسٹ میں انہوں نے اس’’متاثر کن دورے اور گرمجوش و دوستانہ استقبال ‘‘پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں گزارے گئے وقت  کو سب سے طاقت ور لمحہ قرار دیا۔

میکرون نے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں دوجیانگ یان کی تعریف کی، اسے ‘دو ہزار سال پرانا عجوبہ قرار دیا جو پانی کو منظم طریقے سے کنٹرول کرتا ہے اور سیچھوان کو سیراب کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدیم آبپاشی منصوبہ انسانی ذہانت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی، پہاڑوں اور پانی کی  نگہداشت، جو زندگی عطا کرتے ہیں،  کی عکاسی کرتا ہے، جیسا کہ جنوب مغربی فرانس کے ہاؤٹ-پیرینیز ڈیپارٹمنٹ میں دیکھنے کو ملتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!