بدھ, دسمبر 10, 2025
پاکستانپنجاب، بھاری ٹریفک جرمانے، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور گڈ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال،...

پنجاب، بھاری ٹریفک جرمانے، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور گڈ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، مسافر پریشان

پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ و بھاری ٹریفک جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال میں گڈز ٹرانسپورٹر بھی شامل ہوگئے۔

لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں ہڑتال کے باعث اندرون شہر اور دیگر شہروں کو جانیوالے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انٹر سٹی ہڑتال کے باعث صبح بچے بھی سکولوں میں نہیں جاسکے جبکہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کھانے پینے کی چیزوں کی ترسیل بھی متاثر ہوئی۔

چیئرمین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن عرفان نیازی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر بلال اکبر سے مذاکرات ہوئے تاہم کوئی حوصلہ افزا بات نہیں ہوسکی۔

مذاکرات میں کسی پیشرفت تک ہڑتال جاری رہے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!