منگل, دسمبر 9, 2025
تازہ ترینجاپان چین کی معمول کی فوجی تربیتی مشقوں میں مداخلت کے خطرناک...

جاپان چین کی معمول کی فوجی تربیتی مشقوں میں مداخلت کے خطرناک اقدامات بند کرے، چین

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ چین کی معمول کی فوجی اور تربیتی مشقوں میں مداخلت اور ہراساں کرنے کے خطرناک اقدامات فوری بند کرے اور گمراہ کن معلومات پھیلانے اور سیاسی جوڑ توڑ سے باز آئے۔

ترجمان نے یہ بات جاپانی وزیرِ دفاع شنجیرو کوئزومی کے بیان سے متعلق ہنگامی پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔

ترجمان نے کہا کہ چینی فوج اس مسئلے پر اپنا سنجیدہ موقف واضح کر چکی ہے۔ حقائق بالکل واضح ہیں۔ دراصل جاپانی جنگی طیاروں کی جانب سے چین کی معمول کی فوجی سرگرمیوں کے قریب بار بار کی جانے والی جاسوسی اور مداخلت ہی سب سے بڑا سمندری اور فضائی سکیورٹی خطرہ ہے۔ چین جاپان کے نام نہاد احتجاج کو قبول نہیں کرتا، اسے موقع پر ہی مسترد کر چکا ہے اور بیجنگ اور ٹوکیو دونوں جگہ پر جوابی احتجاج درج کرا چکا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں جاپانی حکام "ریڈار لاک” کے نام نہاد معاملے کو اچھال کر جان بوجھ کر چین پر جھوٹا الزام لگا رہے ہیں تاکہ تناؤ کو بڑھایا جائے اور عالمی برادری کو گمراہ کیا جائے۔ یہ مکمل طور پر بدنیتی پر مبنی ہے اور چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!