ہفتہ, دسمبر 6, 2025
پاکستانہری پور میں شیر کی کامیابی کی وجہ خیبرپختونخوا حکومت کی نا...

ہری پور میں شیر کی کامیابی کی وجہ خیبرپختونخوا حکومت کی نا اہلی ہے، مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہری پور میں (ن) لیگ کی کامیابی کی وجہ صوبائی حکومت کی نا اہلی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 12 سالہ حکومت کے باوجو خیبرپختونخوا میں کوئی ترقی نظر نہیں آرہی، ایک وزیراعلی صوبے سے وفاق پر حملہ آور ہوتا تھا، دوسرا اڈیالہ کے باہر بیٹھا رہتا ہے، ملک میں ایٹم بم سے لیکر موٹروے تک سب جگہ نواز اور شہباز کا نام لکھا ہے۔

گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح وبہبود کے کام جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب افراد کیلئے ایک لاکھ 20ہزار گھر بنا رہے ہیں، گجرات میں 30ارب روپے کا کام ہو رہا ہے جہاں سیوریج کی لائن ڈالی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 4سال تک حکومت کرنیوالے شادیانے بجا رہے تھے کہ ملک آج ڈیفالٹ ہوگایا کل مگر لیگی حکومت نے ملک کو سنبھالا دیا آج ملکی معیشت ترقی کررہی ہے، بیرونی سرمایہ کار یہاں آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایٹم بم سے لے کر موٹروے تک سب جگہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام لکھا ہے، ہم نے دو میٹروز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں میٹرو کا کام شروع کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہری پور میں شیر کے حق میں فیصلے کے پیچھے صوبائی حکومت کی نااہلی ہے ، خیبرپختونخوا میں 12سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے مگر وہاں کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ عوام ان سے مایوس ہوچکے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ ملک کو ترقی کی بلندیوں پر صرف لیگی قیادت ہی پہنچا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ایک وزیراعلی خیبرپختونخوا سے پنجاب اور وفاق پر حملہ آور ہوتا تھا جبکہ دوسرا اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھا رہتا ہے، انہیں عوام کا کوئی احساس نہیں ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!