ہفتہ, دسمبر 6, 2025
پاکستانپنجاب، ایک ہفتے میں سی ٹی ڈی کے 364 آپریشن، خارجی سمیت...

پنجاب، ایک ہفتے میں سی ٹی ڈی کے 364 آپریشن، خارجی سمیت 24 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے پنجاب میں ایک ہفتے میں 364 آپریشنز کے دوران 24 دہشتگرد گرفتار کر لئے۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، راجن پور، جہلم، منڈی بہائوالدین اوراٹک میں 364 کارروائیوں میں ایک فتنہ الخوارج سمیت 24 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

ترجمان نے دہشت گردوں کیخلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!