ہفتہ, دسمبر 6, 2025
پاکستانماضی میں(ن) لیگ نے فوج پر تنقید کرتے کبھی حد سے تجاوز...

ماضی میں(ن) لیگ نے فوج پر تنقید کرتے کبھی حد سے تجاوز نہیں کیا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں(ن) لیگ نے فوج پر تنقید کرتے کبھی حد سے تجاوز نہیں کیا، کیا پی ٹی آئی نے کبھی اپنی صفوں سے آن لائن بدسلوکی کی مذمت کی؟۔

جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں مسلم لیگ (ن) نے فوج پر کھل کر تنقید کی مگر پی ٹی آئی کے برعکس کبھی حدود سے تجاوز نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماء نہ تو دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، نہ سیکیورٹی اہلکاروں کے جنازوں میں شرکت کرتے ہیں، اگر پی ٹی آئی ارکان دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں لڑ سکتے تو یہ کیا بتاتا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار کیلئے سب یا کچھ نہ ہونے کا طریقہ اپناتے ہیں، کیا پی ٹی آئی نے کبھی اپنی صفوں سے آن لائن بدسلوکی کی مذمت کی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!