صدر آصف زرداری نے خیبرپختونخوا میں 9 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ ٹانک اور لکی مروت میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیت کا ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ متحد کھڑی ہے۔
صدر مملکت نے کہاکہ ملک سے فتنہ الخوارج کے خاتمے تک دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔




