ایران اور پاکستان نے 40 لاکھ ڈالر سے زائد کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیئے۔
ذرائع کے مطابق ایران کے 12 رکنی تجارتی وفد نے فوڈ ایگ 2025نمائش میں شرکت کی جہاں ایرانی وفد کی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری شراکت داری پر براہِ راست بات چیت ہوئی۔
دونوں ممالک کے وفود کے درمیان زرعی اجناس اور ایگرو ٹیکنالوجی میں دو طرفہ تجارت پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔
اس موقع پر 40لاکھ ڈالر سے زائد کی 3مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق پاک ایران تجارتی روابط میں مضبوطی سے خطے اور عالمی منڈیوں تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔




