نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو سیاسی جماعتوں کیلئے ریڈ نوٹس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ادارہ آئین، قانون اور جمہوری اقدار کا پابند ہے، سیاسی قیادت اور جماعتوں کے درمیان بڑھتے فاصلے اسٹیبلشمنٹ طاقتور کرتے ہیں۔
جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ جیل میں بند قیدی اور سیاسی جماعت کے قائد کی قید کے حوالے سے ہمیشہ مہذب باوقار طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ادارہ آئین، قانون اور جمہوری اقدار کا پابند ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سیاسی جماعتوں کیلئے ریڈ نوٹس ہے، سیاسی پارلیمانی جمہوری رویئے میں پرامن مزاحمت اسٹیبلشمنٹ کو کمزور جبکہ سیاسی قیادت اور جماعتوں کے درمیان بڑھتے فاصلے اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور کرتے ہیں۔




