ہفتہ, دسمبر 6, 2025
تازہ ترینچین لاؤس ریلوے سے خطے میں سیاحت اور تجارتی روابط میں تیزی

چین لاؤس ریلوے سے خطے میں سیاحت اور تجارتی روابط میں تیزی

چین لاؤس ریلوے نے اپنے آغاز کے چار برس میں 6 کروڑ 25 لاکھ سے زائد مسافروں اور 7 کروڑ 25 لاکھ ٹن سے زیادہ سامان کی ترسیل کا کام کیا ہے۔

یہ ریلوے لائن چین کے صوبے یوننان کے شہر کونمنگ سے شروع ہوتی ہے اور  لاؤس کے دارالحکومت وینتیان تک 1035 کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔

اس نے خطے میں رابطوں کو بہتر بنایا اور علاقائی معاشی ترقی کے لئے ایک نیا محرک ثابت ہو رہی ہے۔

چین لاؤس ریلوےنے 3 دسمبر 2021 کو باقاعدہ آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

کونمنگ اور وینتیان کے درمیان بین الاقوامی مسافر ٹرین سروس 13 اپریل 2023 کو متعارف کرائی گئی۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): سینگ کیو، فرانسیسی سیاح

"یہ پہلی بار ہے کہ میں لاؤس سے چین آنے کے لئے ٹرین استعمال کر رہا ہوں اور  کم از کم لاؤس کے حوالے سے میرا یہ تجربہ بہت اچھا رہا۔ کسٹمز کا عمل آسانی سے مکمل ہوا اور اب میں چینی کسٹمز میں ہوں۔ اب میرا خیال ہے کہ یہاں بھی سب کچھ بہت آسان ہوگا۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): اسپرنگ فرڈیننڈ کانسٹنٹین، جرمن سیاح

"ٹرین کے راستے کے مناظر واقعی خوبصورت اور حیران کن ہیں۔ سروس اور ٹرین بھی بہت عمدہ ہے۔ میں نے اسے بہت پسند کیا اور درحقیقت اس پر سفر کا لطف بھی اٹھایا۔ اس میں سب کچھ بہت جدید ہے جس میں آنے والے دور کو پیشِ نظر رکھا گیا ہے۔یہی ایشیا کا مستقبل ہے۔ اب تک کا سفر  نہایت ہی شاندار رہا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): رِچی ڈیوڈ اسٹیوارٹ، برطانوی سیاح

"ٹرین واقعی آرام دہ ہے اور خرچ کے لحاظ سے بھی بہترین ہے۔ ہمیں کونمنگ اسٹیشن کا تجربہ بھی بہت پسند آیا۔ وہاں کھانے کے بہت اچھے انتظامات ہیں اور ہر ایک نے ہماری بہت مدد کی۔ سب کے رویے دوستانہ تھے۔ یہ ایک شاندار سفر ہے جو ہوائی جہاز کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔”

کونمنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین لاؤس ریلوے پر سفر اور سامان  کی نقل و حمل کا شاندار ریکارڈ

چار برس میں  6 کروڑ 25 لاکھ  مسافروں نے بین الاقوامی سفر کئے

 7 کروڑ 25 لاکھ ٹن سے زیادہ سامان کی نقل و حمل کی گئی

1035 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کونمنگ سے وینتیان جا رہی ہے

رابطوں اور تجارت میں بہتری معاشی ترقی کانیا محرک بن گئی

مسافر ٹرین سروس کا آغاز سال 2023 میں ہوا  تھا

مسافروں نے سفر کو آرام دہ اور جدید قرار دیا ہے

ٹرین سروس سےسرحدی آمد و رفت بہت آسان ہو گئی ہے

چین لاؤس ریلوے کے ذریعے سیاحت اور کاروبار کے مواقع بھی بڑھ رہے ہیں

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!