ہفتہ, دسمبر 6, 2025
تازہ ترینچین کے چھونگ چھنگ کی آبادی 3 کروڑ سے متجاوز، اوسط متوقع...

چین کے چھونگ چھنگ کی آبادی 3 کروڑ سے متجاوز، اوسط متوقع عمر 79.72 سال تک پہنچ گئی

چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ میں 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کے بعد کے سماجی اور روزگار کی ترقی کے حوالے سے حال ہی میں ایک شماریاتی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2024 کے آخر تک چھونگ چھنگ کی مجموعی آبادی 3 کروڑ 19 لاکھ جبکہ اوسط متوقع عمر 79.72 سال تک پہنچ گئی۔

زندگی کی اوسط مدت ایک اہم اشاریہ ہے جو کسی علاقے میں اقتصادی اور سماجی ترقی کی سطح کے ساتھ ساتھ طبی اور صحت کی خدمات کے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔ 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کے آغاز سے چھونگ چھنگ نے اپنی عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جبکہ اس کی آبادی مزید شہری علاقوں میں مرکوز ہوئی۔ 2024 کے آخر تک شہر کی اربنائزیشن کی شرح 72.14 فیصد  تک پہنچ گئی اور اوسط متوقع عمر 79.72 سال رہی جو قومی اوسط سے 0.72 سال زائد ہے۔

بزرگ شہریوں کی سماجی تحفظ کے حوالے سے چھونگ چھنگ میں 3 کروڑ 13 لاکھ 37 ہزار افراد نے بنیادی طبی بیمہ میں اندراج کرایا جو سماجی تحفظ کے نظام میں مستقل توسیع کی عکاسی کرتا ہے۔

صحت کے شعبے میں 2024 کے آخر تک چھونگ چھنگ میں تقریباً 2 لاکھ 48 ہزار بیڈز کی گنجائش موجود تھی جو خصوصی عوامی صحت کے اداروں میں فراہم کی گئی اور 3 لاکھ 46 ہزار طبی پیشہ ور ماہرین کام کر رہے تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شہر کے بچوں کی صحت کے اشاریے بھی قومی اوسط سے بہتر ہیں۔ 2024 کے آخر تک چھونگ چھنگ میں نومولود بچوں کی اموات کی شرح ایک فیصد تھی جبکہ اہل بچوں میں قومی حفاظتی پروگرام ویکسین کی شرح 98 فیصد سے زائد رہی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!