لہاسا(شِنہوا)ژانگ مو زرد رنگ کے مویشیوں کی ایک نایاب نسل ہے جو چین کے چھنگ ہائی-شی زانگ سطح مرتفع میں موجود ہے۔
2021 میں مویشیوں اور پولٹری کے جینیاتی وسائل کے تیسرے قومی سروے کے مطابق شی زانگ کے شہر شی گازے میں صرف 19 ژانگ مو گائے موجود تھیں۔
ان جانوروں کو معدومیت کے دہانے سے بچانے کے لئے چین میں متعلقہ محکموں اور مقامی حکام نے ایک ورکنگ گروپ قائم کیا تاکہ موجودہ مویشیوں کی حفاظت کی جائے، ان کے مجسم خلیات محفوظ کئے جائیں اور آبادی بڑھانے کے لئے کلوننگ کی جائے۔
کلون شدہ ژانگ مو مادہ بچھڑا مئی میں پیدا ہوا۔ یہ اب تک تقریباً 7 ماہ کی صحت مند زندگی گزار چکی ہے۔
کلوننگ ٹیکنالوجی اور متعدد حفاظتی اقدامات کی بدولت ژانگ مو گائے کی تعداد بڑھ کر 37 ہوگئی ہے۔

چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے کے شہر لہاسا میں جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام کے علاقائی سطح کے مرکز کے چھو شوئی آزمائشی سٹیشن کا فضائی منظر-(شِنہوا)

چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے کے شہر لہاسا میں جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام کے علاقائی سطح کے مرکز کے چھو شوئی آزمائشی سٹیشن میں عملے کے 2 ارکان کلون شدہ ژانگ مو بچھڑے کا معائنہ کرتے ہوئے-(شِنہوا)




