ہفتہ, دسمبر 6, 2025
تازہ ترینچین میں 25 ہزار سے زائد شہری محلوں کی تزئین...

چین میں 25 ہزار سے زائد شہری محلوں کی تزئین و آرائش

بیجنگ(شِنہوا)چین نے 2025 کے پہلے 10 مہینوں میں 25 ہزار 100 پرانے شہری رہائشی محلوں میں تزئین و آرائش کے منصوبے شروع کئے تاکہ شہروں کو رہنے کے زیادہ قابل بنایا جا سکے۔

وزارت ہاؤسنگ و شہری و دیہی ترقی کے اعدادوشمار کے مطابق 16 صوبائی سطح کے علاقوں نے اس سال تزئین و آرائش کے اپنے اہداف پورے کر لئے ہیں اور یہ تعداد 25 ہزار پرانے شہری رہائشی محلوں کی تزئین نو کے سالانہ قومی ہدف سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

2019 سے 2024 تک چین نے تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار پرانے شہری رہائشی محلوں میں تزئین و آرائش کے منصوبے شروع کئے جن سے 12 کروڑ سے زائد افراد مستفید ہوئے۔

اسی مدت میں 3 لاکھ 60 ہزار کلومیٹر طویل پرانی پائپ لائنوں کی تزئین اور اپ گریڈنگ کی گئی۔ 38 لاکھ 70 ہزار پارکنگ مقامات بنائے گئے اور کمیونٹی کی سطح پر بزرگوں اور بچوں کی نگہداشت کے 78 ہزار مراکز تعمیر کئے گئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!