ہفتہ, دسمبر 6, 2025
انٹرنیشنلامریکی صدر کی کوششیں جاری، کانگو اور روانڈا میں امن معاہدہ کرا...

امریکی صدر کی کوششیں جاری، کانگو اور روانڈا میں امن معاہدہ کرا دیا

امریکا کے صدر کی جانب سے مختلف تنازعات کے حل اور ملکوں کے درمیان امن معاہدے کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں حال ہی میں ایک اور معاہدہ کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں جمہوریہ کانگو اور روانڈا کے صدور نے واشنگٹن میں امن معاہدے پر دستخط کر دئیے حالانکہ دونوں ممالک کی جنگ زدہ سرحدی علاقوں میں لڑائی اب بھی جاری ہے۔

ٹرمپ نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے صدر فیلکس تشیسکیدی اور روانڈا کے صدر پال کاگامے کو ڈونلڈ جے ٹرمپ انسٹیٹیوٹ آف پیس میں ایک ساتھ بٹھایا جہاں دونوں رہنمائوں نے گزشتہ ماہ طے پائے جانیوالے معاشی انضمام کے معاہدے اور جون میں امریکی ثالثی میں طے شدہ امن معاہدے پر دوبارہ اتفاق کیا۔

امریکی حکام کے مطابق دونوں ممالک نے اہم معدنیات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سے متعلق نئے سمجھوتوں پر بھی دستخط کئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے تقریب کے دوران کہا ہم دہائیوں سے جاری جنگ ختم کر رہے ہیں، اب یہ ممالک ایک دوسرے سے لڑنے کے بجائے ترقی کی طرف بڑھیں گے اور امریکا کیساتھ مضبوط شراکت داری قائم کریں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!