ہفتہ, دسمبر 6, 2025
تازہ ترینچینی و اطالوی چڑیا گھروں کے درمیان حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کا...

چینی و اطالوی چڑیا گھروں کے درمیان حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کا معاہدہ، نایاب جانوروں کا مل کر تحفظ کریں گے

چین کے نانجنگ ہونگ شان فاریسٹ زو اور اٹلی کے روم بائیوپارکو زو نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر اپنی پہلی شراکت داری کے آغاز کے طور پر ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): پاؤلا پالانزا، صدر، روم بائیوپارکو زو

“یہ پہلا موقع ہے کہ ہم چین کے کسی چڑیا گھر کے ساتھ اس نوعیت کا تعاون کر رہے ہیں۔ مقصد یہ ہے کہ ایسی سرگرمیوں یا تقریبات کا آغاز کیا جائے جن کے ذریعے ہم اپنی انواع، اپنے منفرد ماحول اور ان محفوظ علاقوں کے بارے میں مؤثر انداز میں کچھ پیش کر سکیں جو مقامی انواع کے تحفظ کے ہمارے سب سے اہم منصوبے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): شین ژی جون، ڈائریکٹر ، نانجنگ ہونگشان فاریسٹ زو

“ہم ماحولیاتی حد بندی،  پائیدار ترقی، جانوروں کی بہبود  اور سائنسی تحقیق کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کےحیاتیاتی تنوع کے جائزے، نگرانی اور تحفظ سمیت متعدد شعبوں میں وسیع پیمانے پر تعاون اور تبادلے کریں گے۔”

دونوں چڑیا گھر جدید ماحولیاتی اصولوں کو اپنا رہے ہیں جن میں باغ نما ماحول اور جانوروں کی فلاح و بہبود کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے پر زور دیا جاتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): شین ژی جون، ڈائریکٹر ، نانجنگ ہونگشان فاریسٹ زو

"ہونگ شان زو میں ہماری کوشش ہے کہ جانوروں کی رہائش گاہیں ایسی بنائی جائیں کہ انہیں قدرتی مسکن جیسے ماحول کا احساس ہو۔ نتیجتاً ان کے رویے زیادہ قدرتی اور فطری ہوں گے اور وہ زیادہ پُر اعتماد بھی دکھائی دیں گے۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): پاؤلا پالانزا، صدر، روم بائیوپارکو زو

"میں نے ہونگ شان زو میں بہت دلچسپ حکمت عملی دیکھی کیونکہ انہوں نے جانوروں کو  قدرتی ماحول مہیا کرنے کی واقعی زبردست کوشش کی ہے۔ جانوروں کی فلاح و بہبود کے اعلیٰ معیار کے حوالے سے ہمارا انداز بھی بالکل یہی طریقہ ہے۔”

 منصوبے کے تحت ہونگشان زو کا مقصد بایوپارکو کے ساتھ "جڑواں چڑیا گھر” جیسا تعلق قائم کرنا ہے  تاکہ خطرے سے دوچار انواع کے تحفظ، جنگلی حیات کے بچاؤ کی کارروائیاں، افزائش نسل کے پروگرام، رہائش گاہوں کے ڈیزائن، بیماریوں کی روک تھام، جانوروں کی فلاح و بہبود کے جائزے اور تحفظاتی تعلیم میں باقاعدہ تبادلوں کا سلسلہ منظم کیا جا سکے۔

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): شین ژی جون، ڈائریکٹر ، نانجنگ ہونگشان فاریسٹ زو

"ہم بایوپارکو کے ساتھ تحفظاتی تعلیم اور ثقافتی ترقی کے شعبوں میں بھی وسیع پیمانے پر تبادلے کریں گے۔

تحفظاتی تعلیم چڑیا گھروں کے بنیادی مقاصد میں سے ایک ہے۔ ہم معاشرے کے زیادہ سے زیادہ افراد کو شامل کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر تعلیم اور آگاہی کی سرگرمیاں انجام دینے کا منصوبہ رکھتے ہیں تاکہ وہ قدرتی وسائل کے تحفظ کے بارے میں اپنے رویوں میں حقیقی تبدیلی لائیں اور اپنی صلاحیت کے مطابق تحفظ کے لئےعملی اقدامات کریں۔”

ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): پاؤلا پالانزا، صدر، روم بائیوپارکو زو

"ہمیں یقین ہے کہ تحفظ ایک عالمگیر کوشش  ہوتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ مختلف ممالک چاہے وہ ایک دوسرے سے دُور ہی کیوں نہ ہوں مل کر کام کریں۔ وہ واقعی تعاون کر سکتے ہیں بلکہ خاص منصوبے تیار کر کے قدرتی ماحول کے ایک چھوٹے سےحصے کو محفوظ رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ بہرحال یہ ایک مثبت قدم ہے۔”

 نانجنگ اور روم سےشنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چینی و اطالوی چڑیا گھروں نےحیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر شراکت داری کر لی

ہونگشان فاریسٹ زو اور روم بائیوپارکو زو میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے

شراکت داری کا مقصدجانوروں کی جدید انداز میں فلاح و بہبود ہے

معاہدہ جانوروں کی فلاح اور سائنسی تحقیق میں مشترکہ کام بڑھائے گا

دونوں ادارے مل کر خطرے سے دوچار انواع کا تحفظ  کریں گے

منصوبے کے تحت ہونگشان زو اور بایوپارکو  "جڑواں چڑیا گھر” تصور ہوں گے

جانوروں کی افزائش ، قدرتی ماحول کی فراہمی اور بیماریوں کی روک تھام پر توجہ دی جائے گی

ماحولیاتی حد بندی اور جنگلی حیات کے جائزے بھی تعاون کا حصہ ہوں گے

معاہدہ جانوروں اور ماحول کے تحفظ میں ایک مثبت اور دیرپا قدم ثابت ہوگا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!