ہفتہ, دسمبر 6, 2025
پاکستانعلیمہ خان کا عمران خان کی قید تنہائی کے خاتمے تک احتجاج...

علیمہ خان کا عمران خان کی قید تنہائی کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان کی قید تنہائی کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جگ ہنسائی ہماری نہیں، غلط پالیسیوں کے باعث ہو رہی ہے۔

اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی کو ہفتے میں 2 بار وکلا، فیملی اور سیاسی رفقا سے ملنے کی اجازت ہے، منگل کو میری صرف ایک بہن کو ملنے کی اجازت دی گئی، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے ، یہ بانی کا قانونی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، جس کے خاتمے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا، حکومت کی جگ ہنسائی ہماری وجہ سے نہیں اپنی غلط پالیسیوں کے باعث ہو رہی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!