ہفتہ, دسمبر 6, 2025
پاکستانکوڑا کرکٹ سے توانائی کی پیداوار، مریم نواز نے حکمت عملی طلب...

کوڑا کرکٹ سے توانائی کی پیداوار، مریم نواز نے حکمت عملی طلب کرلی

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کوڑے کرکٹ سے توانائی پیدا کرنے کا جامع پلان طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں صفائی کا اتنا بڑا نظام کسی معجزے سے کم نہیں، پنجاب میں گندگی پھیلانے والا جرمانے کی سزا پائے گا۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت ستھرا پنجاب کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس میں متعلقہ حکام نے وزیراعلی کو منصوبے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جس پر وزیراعلی نے اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس میں کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیاں بھی ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی نے کوڑے کرکٹ سے توانائی پیدا کرنے کا جامع پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں صفائی کا اتنا بڑا نظام کسی معجزے سے کم نہیں، شہروں اور دیہات کی صفائی کا جامع نظام برسوں پہلے بننا چاہئے تھا، ہم نے زیرو سے آغاز کیا، وقت کیساتھ ساتھ منصوبے میں بہتری لارہے ہیں، صوبے بھر میں ستھرا پنجاب پر عوام کی طرف سے اچھے کام کا مثبت فیڈ بیک آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندگی پھیلانے والا جرمانے کی سزا پائے گا، کمرشل ایریاز اور سڑک پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والے بھی قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!