ہفتہ, دسمبر 6, 2025
تازہ ترینچین نے نایاب زمینی دھاتوں سے متعلق برآمدی درخواستوں کی منظوری دیدی

چین نے نایاب زمینی دھاتوں سے متعلق برآمدی درخواستوں کی منظوری دیدی

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تجارت  نے جمعرات کےروز کہا ہے کہ چینی حکومت نے غیر عسکری استعمال کے لیے نایاب زمینی دھاتوں سے متعلق تمام قواعد کے مطابق برآمدی درخواستوں کی بروقت منظوری دیدی ہے۔

وزارت کے ترجمان حہ یاڈونگ  نے ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین قوانین اور ضوابط کے مطابق نایاب زمینی دھاتوں سے متعلق اشیاء کی برآمد پر کنٹرول  نافذ کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین دوہری استعمال کی اشیاء کی قواعد کے مطابق تجارت کو فروغ دینے اور عالمی پیداواری اور سپلائی چینز کی سلامتی اور استحکام کو مؤثر طریقے سے محفوظ بنانے کے لیے جنرل لائسنس اور دیگر سہولتی اقدامات کا فعال طور پر استعمال کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!