ممبئی: بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ بھارتی سنسر بورڈ میری نئی فلم‘ایمرجنسی’کا ریلیز سرٹیفکیٹ جاری نہیں کررہا، فلم سے اندرا گاندھی کے قتل، پنجاب فسادات کے مناظر نکالنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، یہ مناظر نکال دیں تو دکھائیں کیا؟، بھارت کے چند لوگوں کی سوچ پر افسوس ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ سنسر بورڈ نے تاحال میری فلم‘ایمرجنسی’کو ریلیز ا سرٹیفکیٹ نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش ہیں کہ سنسر بورڈ نے میری فلم‘ایمرجنسی’کو کلیئر قرار دے کر ریلیز کی اجازت دے دی ہے لیکن یہ سچ نہیں ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ فلم کے چند مناظر کی وجہ سے سنسر بورڈ کے ممبران کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیٹ نے فلم کی ریلیز کا سرٹیفکیٹ روکا،اب ہم پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ فلم سے اندرا گاندھی کے قتل اور پنجاب کے فسادات کے مناظر نکالے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم فلم سے یہ مناظر ہی نکال دیں گے تو فلم میں کیا دکھائیں؟، مجھے بھارت کے چند لوگوں کی سوچ پر افسوس ہے۔
