اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے وادی تیراہ میں دوران آپریشن 12فتنہ الخوارج کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری نے گزشتہ روز وادی تیراہ میں آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 12دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر نے دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
