ہفتہ, دسمبر 6, 2025
پاکستانمحسن نقوی کی ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر حملے کی...

محسن نقوی کی ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر حملے کی مذمت، شہداء کو خراج عقیدت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

جاری بیان میں وزیر داخلہ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے شہداء کیلئے بلندی درجات جبکہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاء کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملے کر کے دہشت گردی کیخلاف جنگ کا قومی عزم متزلزل نہیں کرسکتے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!