اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسرحدی امور پر مشاورت اور رابطوں سے متعلق چین بھارت ورکنگ میکانزم...

سرحدی امور پر مشاورت اور رابطوں سے متعلق چین بھارت ورکنگ میکانزم کا 31 واں اجلاس

بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کے سرحدی اور سمندری امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل ہونگ لیانگ اور بھارت کی وزارت خارجہ کے مشرقی ایشیا ڈویژن کے جوائنٹ سکریٹری گورنگل داس نے  بیجنگ میں سرحدی امور پرمشاورت اور رابطوں   کے  چین بھارت  ورکنگ میکانزم (ڈبلیو ایم سی سی) کے31 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے خارجہ امور، قومی دفاع اور امیگریشن امور کے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ملاقات مثبت، دوستانہ اور صاف ستھرے ماحول میں ہوئی۔

طرفین نے دونوں ممالک  وزرائے خارجہ کے درمیان حالیہ دوطرفہ ملاقات میں طے پانے والی اہم مشترکہ مفاہمت کی روح کے مطابق جلد از جلد سرحدی صورتحال میں ایک نئی جہت ڈالنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

د ونوں طرفین  نے سرحدی علاقوں  سےمتعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اختلافات کو مزید کم کیا، اتفاق رائے کو وسعت دی اور بات چیت اور مشاورت کو مضبوط بنانے، ایک دوسرے کے جائز خدشات کو  حل  کرنے اور جلد از جلد باہمی طور پر قابل قبول حل تک پہنچنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے مشاورت کے نتائج کو مستحکم کرنے، سرحد سے متعلق معاہدوں اور اعتماد سازی کے اقدامات پر سختی سے عمل کرنے اور سرحدی علاقوں میں مشترکہ طور پر امن و امان برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!