بالی ووڈ کے سٹار اداکار سلمان خان نے لیجنڈر اداکار دھرمیندر سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی وفات کے بعد بگ باس شو کی میزبانی ان کیلئے نہایت مشکل ہو گئی تھی۔
بگ باس19 کے تازہ ترین ویک اینڈ کا وار میں جذباتی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ میں یہ شو نہیں کرنا چاہتا تھا۔
سلمان خان نے کہا کہ میرا دھرمیندر سے بے حد قریبی رشتہ تھا اور انکے انتقال نے نہ صرف میرے دل پر گہرا اثر چھوڑا بلکہ پوری فلم انڈسٹری، مداحوں اور ملک کو بڑا صدمہ پہنچا ہے۔
دھرمیندر کا جانا ایک بہت بڑا نقصان ہے۔اداکار نے بتایا کہ اگرچہ شو کا شیڈول جاری رکھنا ضروری تھا لیکن وہ ان حالات میں میزبانی کے موڈ میں نہیں تھے،وہ اس ہفتے بگ باس ہوسٹ نہیں کرنا چاہتے تھے، مگر زندگی آگے بڑھتی رہتی ہے۔




