منگل, دسمبر 2, 2025
انٹرٹینمنٹمعروف فنکار جمال شاہ کی بھارت کی جنگی جنون پر کڑی تنقید

معروف فنکار جمال شاہ کی بھارت کی جنگی جنون پر کڑی تنقید

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ معروف فنکار جمال شاہ نے بھارت کی جنگی جنون پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بھارت کی پاکستان مخالف فلموں، تشدد پر مبنی کہانیوں اور غیر حقیقی جنگی تصور پر سوال اٹھا دئیے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں بھارت کے جنگ سے متعلق غیر حقیقی تصویر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ میں ایسے پراجیکٹ نہیں کرتا جن میں کوئی پیغام نہ ہو یا جن میں غیر حقیقی تشدد دکھایا جائے، ڈراموں اور فلموں میں تشدد اگر دکھانا ہو تو وہ حقیقت کے قریب اور جواز کیساتھ ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی شہر میں ویسا بے جا تشدد نہیں ہوتا جیسا سائوتھ انڈین فلموں میں دکھایا جاتا ہے جہاں ایک شخص آتا ہے اور گلی میں فائرنگ شروع کر دیتا ہے اور فائرنگ سے 30 سے 50 لوگ اڑ کر دور جا گرتے ہیں یہ حقیقت نہیں، محض مبالغہ آرائی ہے، حالیہ پاک بھارت جنگ نے بھی بھارت کے اسی فلمی فینٹسی کلچر کو بے نقاب کیا، بھلا 70 سالہ رجنی کانت زمین پر پائوں مار کر 20 لوگوں کو کیسے اڑا سکتا ہے۔

جمال شاہ نے مزید کہا کہ میں موسیقی کا شوقین ہوں اور ماضی میں بھارتی گلوکاروں کے کئی گانے بھی سنتے رہا لیکن پاک بھارت کشیدگی کے بعد میں نے بھارتی موسیقی سننا اور فلمیں دیکھنا ترک کر دیا ہے، میرے پسندیدہ گلوکار ہیمت کمار تھے مجھے انکے کئی گانے پسند تھے خاص طور پر تم پکار لو، مگر حالیہ تنازعے کے بعد میں نے بھارتی موسیقی سننا بھی چھوڑ دی ہے اور بھارتی فلمیں بھی نہیں دیکھتا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!