باماکو: مالی کے وسطی علاقے میں دو گاڑیوں کے تصادم میں 14 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔
مالی کی وزارت ٹرانسپورٹ اورانفراسٹرکچر کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق تقریبا صبح 6 بجے(پاکستانی وقت دن 11 بجے) وسطی مالی کے گاؤں فوگانی کے قریب قومی روڈ نمبر 6 پر پیش آیا، جہاں دارالحکومت باماکو کی طرف جانے والی ایک بس مخالف سمت سےآ نے والے ٹریلر ٹرک سے ٹکرا گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام متاثرہ افراد کو فنا طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے اور حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔
