منگل, دسمبر 2, 2025
پاکستانلاہور ہائیکورٹ، درختوں کی کٹائی بارے درخواست، پی ایچ اے کو نوٹس...

لاہور ہائیکورٹ، درختوں کی کٹائی بارے درخواست، پی ایچ اے کو نوٹس ارسال

لاہور ہائی کورٹ نے ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی بارے درخواست پر پی ایچ اے سمیت دیگر کو نوٹس ارسال کردیا۔

پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق کی سموگ تدارک بارے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ناصر باغ میں درخت کاٹے گئے ہیں، اس سے پہلے کینٹ میں بھی بوہڑ کا درخت کاٹا گیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ہمیشہ درخت کٹ جانے کے بعد معافی مانگ لی جاتی ہے، عدالت ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

لاہور ہائی کورٹ نے پی ایچ اے سمیت دیگر کو نوٹس ارسال کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!