اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینفلپائن شیان بین جیاؤ سے بحری جہاز اور اہلکار فوری واپس بلائے،...

فلپائن شیان بین جیاؤ سے بحری جہاز اور اہلکار فوری واپس بلائے، چین

بیجنگ: چینی دفاعی ترجمان نے کہا کہ چین فلپائن کے ساتھ مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لئے  پرعزم ہے تاہم رواداری کی ایک حد ہوتی ہے، اس لئے فلپائن جلد از جلد اپنا بحری جہاز اور عملہ شیان بن جیاؤ سے واپس بلائے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے یہ بات چین کے شیان بن جیاؤ خطے میں فلپائن کے حالیہ اقدامات اور اس معاملے پر فلپائن کے بیانات سے متعلق میڈیا سوال کے جواب میں کہی۔

فلپائنی کوسٹ گارڈ کا ایک جہاز طویل عرصے سے چینی علاقے نان شا چھون ڈاؤ کے شیان بین جیاؤ لگون میں لنگر انداز ہے اور فلپائن نے اپنے بحری جہاز کو رسد پہنچانے کی متعدد کوششیں کی ہیں۔

وو نے کہا کہ 19 اگست کے بعد سے فلپائنی کوسٹ گارڈ کے بحری جہازوں نے کئی بار شیان بن جیاؤ کے ملحقہ پانیوں میں دراندازی اور انہوں نے جان بوجھ کر چائنا کوسٹ گارڈ کے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

وو نے کہا کہ چین نے قانون کے تحت ضروری اقدامات کئے اور جائے وقوع پر ہماری حکمت عملی پیشہ ورانہ اور مناسب تھی۔

وو نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ چین کو نان شا چھون ڈاو اور اس سے ملحقہ پانیوں پر ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے۔ بحری جہاز کی دراندازی اور غیر قانونی لنگر اندازی چین کی خودمختاری، عالمی قوانین اور بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی سنگین خلاف ورزی ہے جسے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!