چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں تکلیمکان صحرا کے گرد ریت روکنے والی سبز پٹی کو جمعہ کے روز اپنا پہلا سال مکمل ہوگیا ہے۔
یہ 3 ہزار 46 کلومیٹر طویل سبز ماحولیاتی رکاوٹ اپنی نوعیت کی دنیا کی سب سے لمبی پٹی ہے۔ "سبز دوپٹے” کی طرح یہ پٹی چین کے سب سے بڑے صحرا کو گھیرے میں رکھ کر ریت کے پھیلاؤ کو مؤثر طور پر روک رہی ہے۔
گزشتہ ماہ ورلڈ فیڈریشن آف انجینئرنگ آرگنائزیشنز (ڈبلیو ایف ای او) نے اسے "سال 2025 کے سرفہرست 10 عالمی انجینئرنگ منصوبوں” میں شامل کیا جو اس منصوبے کی عالمی سطح پر پذیرائی تھی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): تیان یے، سربراہ، صحرا کنٹرول ٹیم، چی مو کاؤنٹی، سنکیانگ
"رواں برس ہم نے مجموعی طور پر 2 لاکھ پودے لگائے ہیں۔ اگلے پانچ برسوں میں ہمارا ہدف 16 ہزار مُو (تقریباً 1066 ہیکٹر) پر ماحولیاتی ہریالی کے کام کو مکمل کرنا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژانگ یوفینگ، افسر، محکمہ جنگلات و چراگاہ، چی مو کاؤنٹی، سنکیانگ
"توقع ہے کہ سال 2030 تک چی مو کاؤنٹی 10لاکھ مُو (تقریباً 66 لاکھ 70ہزار ہیکٹر) ریگزار زمین کا انتظام کرے گی جس میں ہیڈونگ ڈیزرٹ کنٹرول بیس پر ایک لاکھ 50ہزار مو (تقریباً 10 ہزار ہیکٹر) رقبے پر جنگلات لگائے جائیں گے۔”
گزشتہ برس کے دوران ریگستان کے کنارے واقع 21 اہم ضلعوں اور شہروں نے ماحولیاتی حفاظتی پٹی کو 89 لاکھ مُو (تقریباً 593400 ہیکٹر) بڑھایا جس کے بعد اس کی چوڑائی اب 110 میٹر اضافے کے ساتھ 7500 میٹر ہو گئی ہے۔
پانی کی فراہمی، بجلی اور سڑکوں جیسی بنیادی سہولیات میں مسلسل بہتری آئی ہے جس سے سبز پٹی کی نمو اور پائیداری کو تقویت مل رہی ہے۔
اس ماحولیاتی حفاظتی پٹی کے پھیلاؤ نے نہ صرف ایک وقت کے بنجر علاقوں کو سبز و شاداب وادیوں میں بدل دیا ہے بلکہ مقامی کسانوں اور چرواہوں کے لئےمستحکم روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے ہیں۔
صحرا زدہ زمین پر مختلف قسم کی منفرد نقد آور فصلیں اُگائی گئی ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ریبیامو مامات، دیہاتی، یوتیان کاؤنٹی، سنکیانگ
"پہلے بنجر ریت کے ٹیلے اب تماریسک، سیکساؤل اور گلاب کی جھاڑیوں سے ڈھک گئے ہیں۔ میرا خاندان چار مُو (تقریباً 0.27 ہیکٹر) گلاب کے کھیت اگاتا ہے۔ رواں برس صرف گلاب بیچ کر ہم نے 24000 یوآن (تقریباً 3391 امریکی ڈالر) کما لئے۔ گلاب کی بدولت ہماری زندگی اب خود انہی پھولوں کی طرح میٹھی اور پرجوش ہو گئی ہے۔”
ارمچی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین کا سب سے بڑا ’’تکلیمکان صحرا‘‘ سنکیانگ میں واقع ہے
اس صحرا کے گرد دنیا کی سب سے طویل سبز حفاظتی پٹی قائم کی گئی
یہ ماحولیاتی حفاظتی پٹی صحرا کے پھیلاؤ کو مؤثر طور پر روک رہی ہے
رواں برس اسے سرفہرست 10 عالمی انجینئرنگ منصوبوں میں شامل کیا گیا
گزشتہ برس 21 ضلعوں نے پٹی میں 89 لاکھ مُو توسیع کی
پٹی کی چوڑائی 110 میٹر اضافے کے ساتھ 7500 میٹر ہو گئی ہے
پانی، بجلی اور سڑکوں کی سہولیات میں بھی بہتری آئی ہے
صحرا زدہ زمین پر مختلف قسم کی نقد آور فصلیں اُگائی گئی ہیں
ہریالی منصوبے سےمقامی کسانوں اور چرواہوں کو روزگار ملا
گلاب کی بدولت زندگیاں میٹھی اور پرجوش بن گئی ہیں
سبز پٹی نے بنجر ریت کے ٹیلوں کو شاداب وادیوں میں بدل دیا ہے




