منگل, دسمبر 2, 2025
تازہ ترینسنکیانگ میں پہلے 10 ماہ کے دوران سیاحوں کے ٹیکس ری فنڈز...

سنکیانگ میں پہلے 10 ماہ کے دوران سیاحوں کے ٹیکس ری فنڈز میں 26 گنا اضافہ

ارمچی (شِنہوا) سنکیانگ کے اہم بین الاقوامی گیٹ وے ارمچی کے ہوائی اڈے پر غیر ملکی سیاحوں کے لئے ٹیکس ری فنڈ اس سال کے پہلے 10 ماہ میں 80 لاکھ یوآن (تقریباً 11 لاکھ30ہزار امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 26 گنا اضافہ ہے۔

چین کا شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقہ جو اپنے متنوع قدرتی اور ثقافتی سیاحتی وسائل کے لئے مشہور ہے، طویل عرصے سے بین الاقوامی مسافروں کے لئے ایک بڑی کشش رہا ہے۔ 2025 کے پہلے 10 ماہ میں اس خطے نے 21 لاکھ 20 ہزار بین الاقوامی سیاحوں کو خوش آمدید کہا جو گزشتہ سال کی نسبت 6.06 فیصد زائد ہے۔

سرحد پار سیاحت کو مزید آسان بنانے کے لئے چین نے اپریل میں روانگی پر ٹیکس ری فنڈ کی پالیسی کو بہتر بنانے کے لئے کئی اقدامات متعارف کرائے جن میں کم سے کم خریداری کی حد کو کم کرنا، واپسی کے عمل کو آسان بنانا اور سروس چینلز کو وسعت دینا شامل ہے۔

اس ملک گیر پالیسی نے سنکیانگ میں سرحد پار کھپت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ ارمچی تیان شان بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بین الاقوامی روانگی کے احاطے میں 6 زبانوں میں لگے نشانات اور معلوماتی سکرینیں مسافروں کو ٹیکس ری فنڈ کے عمل میں رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔

قازقستان سے تعلق رکھنے والے سیاح عظمت یرنار نے ہوائی اڈے پر اطلس ریشمی لباس اور سنکیانگ کی خصوصی دستکاری کی اشیاء خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مصنوعات بہت منفرد ہیں اور ٹیکس ری فنڈ کے بعد قیمتیں اور بھی بہتر ہو جاتی ہیں۔ یہاں ٹیکس ری فنڈ کا عمل بہت آسان ہے۔ دستاویزات جمع کرانے سے لے کر کسٹم کی تصدیق تک صرف دو منٹ لگے۔

سنکیانگ نے اپنی ٹیکس ری فنڈ کی کیٹگریز کو 12 تک بڑھا دیا ہے جس میں پرتعیش اشیاء، ثقافتی مصنوعات، ٹیکسٹائل اور مقامی کھانے شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!