منگل, دسمبر 2, 2025
انٹرنیشنلچین کی معاونت سے ’سنگ فار افریقہ‘ شو کے ذریعے کینیا کے...

چین کی معاونت سے ’سنگ فار افریقہ‘ شو کے ذریعے کینیا کے ابھرتے موسیقار نمایاں

نیروبی(شِنہوا)چین کی معاونت سے میوزیکل ٹیلنٹ شو ’سنگ فار افریقہ‘ کے لئے پری آڈیشنز کینیا کی قدیم ترین یونیورسٹی آف نیروبی میں منعقد ہوئے، جن میں 500 سے زائد نوجوان فنکاروں نے شرکت کی۔

یہ شو 12 نومبر کو چین کی ہونان ٹی وی انٹرنیشنل نے ایک مقامی میڈیا پارٹنر کے تعاون سے شروع کیا تھا۔ مقابلے میں شریک فنکاروں نے شہری ہِپ ہاپ، نیو سول اور ردھم اینڈ بلیوز سمیت مختلف اصناف میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

شرکاء میں 22 سالہ ایڈون میوروری بھی شامل تھا، جس نے اپنی مادری زبان میں ایک محبت بھرا گیت گایا اور  گٹار کی اپنی مہارت سے سب کی توجہ حاصل کی۔ میوروری اور دیگر ابتدائی شرکاء سخت مقابلے کے لئے  آڈیشن میں جگہ بنانا چاہتے تھے۔

میوروری نے کہا کہ میری موسیقی کے سفر کا آغاز پانچ سال کی عمر میں ہوا اور میں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ میں ایک ایسا گیت پیش کروں گا جو محبت کی زبان سکھاتا ہے۔ میوروری نے اس شو کی تعریف کی کہ یہ نوجوانوں کو اپنے براعظم کو اپنانے اور چین سمیت دیگر ثقافتوں کے ساتھ تبادلہ خیال کا موقع دیتا ہے۔

یہ شو نوجوان گلوکاروں کی حوصلہ افزائی اور چین-افریقہ ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے، جس میں اوپن آڈیشنز، ناک آؤٹ راؤنڈز اور گرینڈ فائنل شامل ہیں، دس لاکھ کینین شیلنگز (تقریباً 7ہزار750 امریکی ڈالر) کے بڑے انعام کے علاوہ فاتح کو چین کا موسیقی دورہ اور معروف پروڈیوسرز کے ساتھ ریکارڈنگ کا موقع بھی ملے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!