بیجنگ (شِنہوا) چین میں نومبر کے دوران غیر پیداواری شعبے کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) 49.5 پر رہا جو گزشتہ ماہ کی نسبت 0.6 فیصد کم ہے۔
پی ایم آئی 50 سے اوپر ہو تو ترقی کی نشاندہی ہوتی ہے اگر 50 سے نیچے ہو تو کساد بازاری کو ظاہر کرتی ہے۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق تعطیلات کے اثرات کے کم ہونے کے باعث خدمات کے شعبے میں کاروباری سرگرمی کا انڈیکس 49.5 تک گر گیا جو اکتوبر کے مقابلے میں 0.7 فیصد کم ہے۔
ریلوے نقل و حمل، ٹیلی مواصلات ،نشریات اور مالیاتی خدمات نے مضبوط نمو برقرار رکھی اور ان کا سرگرمی انڈیکس 55 سے اوپر رہا۔
این بی ایس کے مطابق خدمات کے شعبے کے کاروباری توقعات کا انڈیکس اگرچہ معمولی کمی کے ساتھ 0.2 فیصد کم ہوا لیکن اب بھی 55.9 کے نسبتاً بلند سطح پر رہا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ خدمات کی کمپنیوں کا مستقبل کے بارے میں ابھی بھی اعتماد برقرار ہے۔
مثبت تبدیلی کے طور پر تعمیراتی سرگرمی میں بحالی دیکھی گئی ۔ تعمیراتی شعبے کا کاروباری سرگرمی انڈیکس نومبر میں 49.6 تک بڑھ گیاجو گزشتہ ماہ کی نسبت 0.5 فیصد زائد ہے۔
این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق چین کے پیداواری شعبے کا پی ایم آئی نومبر میں 49.2 پر رہا جو گزشتہ ماہ کی نسبت 0.2 فیصد زائد ہے۔




