پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، لاہور کے کسی علاقے میں اب ٹوٹی گلی یا بکھرا محلہ نہیں دکھے گا، لاہور کی ترقی میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ڈیولپمنٹ فیز ٹو سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں تفصیلی بریفنگ اور ضروری ہدایات دی گئیں، لاہور کا ہر محلہ روشن اور آباد بنانے کیلئے مرحلہ وار ماہانہ ورک پلان بھی پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے ہر کونے کو اب ٹوٹ پھوٹ سے آزاد اور شہریوں کیلئے باعزت بنایا جائیگا،6 ہزار سے زائد گلیوں کی اپ گریڈیشن کیساتھ لاہور کا ہر محلہ رہائش کیلئے فخر کی علامت بنے گا۔
لاہور شہر کی 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائیگی، آئندہ سال 30 جون تک لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5,798 اور واسا کی 486 گلیوں کو جدید اور قابل فخر بنایا جائیگا۔




