منگل, دسمبر 2, 2025
پاکستانماہ نومبر، ایف بی آر کو مقررہ ٹیکس وصولی ہدف میں 156...

ماہ نومبر، ایف بی آر کو مقررہ ٹیکس وصولی ہدف میں 156 ارب شارٹ فال کا سامنا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)گزشتہ ماہ کے دوران ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل نہ کرسکا اور اس میں ناکام رہا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق نومبر کیلئے ایک ہزار 34 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا مگر ٹیکس وصولی صرف 878 ارب روپے ہوسکی ہے اور نومبر میں 156 ارب روپے کم ٹیکس وصولی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شارٹ فال میں ایک دن میں 5 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 5083 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ ٹیکس وصولی 4715 ارب روپے رہی اور رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ہی مجموعی طور پر 413 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق دسمبر میں ٹیکس وصولی کا ہدف 1406 ارب روپے مقرر ہے اور اس ہدف تک پہنچنے کیلئے ایف بی آر دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!