ہفتہ, نومبر 29, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے دورے ایک لاکھ 20 ہزار تک پہنچ...

چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے دورے ایک لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئے

بیجنگ(شِنہوا) چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے مجموعی طور پر ایک لاکھ 20ہزار دورےمکمل کر لئے ہیں اور ان کے ذریعے 490 ارب امریکی ڈالر سے زائد مالیت کا سامان منتقل کیا گیا ہے۔

چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) نے بتایا کہ ایک لاکھ 20 ہزار دوروں کا سنگ میل جمعہ کے روز اس وقت عبور ہوا جب چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو سے پولینڈ کے لئے ایک مال بردار ٹرین روانہ ہوئی۔

اب تک چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے ذریعے منتقل کئے جانے والے سامان کی اقسام 53 زمروں تک پھیل چکی ہیں، جو 50 ہزار مختلف قسم کی مصنوعات کا احاطہ کرتی ہیں۔ آٹوموبائل، آٹو پارٹس، مشینری کا سامان اور الیکٹرانک و برقی مصنوعات جیسے زیادہ قدر والی مصنوعات ان ٹرینوں کے ذریعے برآمد کی جانے والی اہم اشیاء ہیں۔

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے ایک نمایاں منصوبے اور ایک تاریخی برانڈ کے طور پر چین-یورپ مال بردار ٹرین سروس نے یوریشیا میں ایک وسیع لاجسٹکس نیٹ ورک قائم کیا ہے۔

فی الحال یہ ٹرینیں 26 یورپی ممالک کے 232 شہروں تک رسائی حاصل کر چکی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!