اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپاکستان، بنگلہ دیش کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر...

پاکستان، بنگلہ دیش کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں سیلاب سے ہونیوالی تباہی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات، ثقافتی تبادلوں اور عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیشی حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیلاب سے ہونیوالی تباہی پر افسوس کرتے ہوئے بنگلہ دیشی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے ڈاکٹر محمد یونس کو چیف ایڈوائزر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے بنگلہ دیش کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ان کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش تاریخی مذہبی و ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات، ثقافتی تبادلوں اور عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ وسیع تر علاقائی تعاون جنوبی ایشیاء کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!